

Loading content...
جناب محترم مخدوم زادہ سید ناصر عباس صاحب بخاری نے سادات عظام کی عزت و حرمت اور خاندانی عظمت و جلالت پر جو کتاب تالیف فرمائی ہے اس کے اہم مباحث دیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی اور قلبی مسرت ہوئی کہ مخدوم صاحب نے عام سجادہ نشینوں کی روایت سے ہٹ کر علوم دینیہ کی طرف قلبی رغبت قائم رکھی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر لمحہ مصروفِ عبادت ہیں امید ہے کہ ان کی یہ تحقیقی کاوش اس اہم موضوع پر ایک منفرد حیثیت کی حامل تحریر کے طور پر تسلیم کی جائے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار