

Loading content...
اپنی ہر دل عزیزی کی وجہ سے اپنے پورے علاقہ میں ایک سردار کی حیثیت رکھتے ہیں قبلہ دیوان صاحب کی ایک اہم خصوصیت میرے نزدیک یہ بھی ہے کہ ان کے لاکھوں کی تعداد میں مریدین کروڑ پکا سے داجل (ڈیرہ غازی خان) تک پھیلے ہوئے ہونے کے باوجود روایتی پیروں اور گدی نشینوں کی طرح ان سے رقم و مال وغیرہ وصول نہیں کرتے تھے اور اپنی اولاد کو بھی سختی سے ہدایت فرماتے تھے کہ جب مریدین خصوصاً غریب لوگ آئیں تو ان کے لنگر پانی اور رہائش وغیرہ کا خاص خیال رکھیں بلکہ ان سے رقم یا مال بٹورنے کی بجائے ان کے جسمانی و روحانی علاج پر توجہ دیں اور آمد و رفت کے کرایہ کا بندوبست بھی اپنی طرف سے کریںیعنی پیر کا کام کچھ نہ کچھ دینا ہونا چاہیے نہ کہ لینا۔ یہی وجہ تھی کہ آپ نے اپنی جائیداد سے ٢٠ مربع اراضی دربار حضرت پیر قتال رحمة اللہ علیہ کے مریدین، محرم الحرام، اور جلسہ عید غدیر کیلئے وقف فرما دی تھی مگر شومی قسمت کہ حکومت پاکستان نے اوقاف کے نام پر یہ رقبہ ضبط کر لیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار