

Loading content...
حضرت پیر سلطان احمد قتال رحمة اللہ علیہ کی نسل مبارک سے بہت سے ایسے بزرگان ہوئے ہیں جو روحانیت و معنویت کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں، ان کی اولاد میں سے مسند فقر و طریقت پر آنے والے اکثر ساداتِ گرامی روحانیت کے اقدارِ اعلیٰ کے امین رہے ہیں، یہ بخاری خاندان تقریباً آٹھ سو سال سے دین و دنیا کے امتزاج سے اپنے فرائض منصبی ادا کر رہا ہے، اسی خاندان کی ایک عظیم المرتبہ شخصیت جناب دیوان سید محمدؐ غوث بخاری رحمة اللہ علیہ تھے جن کی روحانی کرامات آج بھی زبان زدِ خاص و عام ہیں… انہیں کا خلوص دل سے رکھا ہوا جلسہ عید غدیر امیر کائنات امیر المومنین علیؐ ابن ابو طالب علیہما الصلوات والسلام کے یوم تاجپوشی ولایت کے سلسلہ میں ہر سال ١٨ ذوالحجہ کو آج بھی اسی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار