

Loading content...
2 … دعائے تعجیل فرج کا جو سلسلہ انہوں نے اپنے اِس پاک مشن کے آغاز میں شروع فرمایا تھا وہ ساٹھ سال گزر جانے کے باوجود آج تک بلا توقف جاری و ساری ہے اور اُس میں ایک لمحہ کا تعطل کبھی نہیں آیا ہے، یعنی اُن کے پاک آستان پر آج بھی چوبیس گھنٹے دعائے تعجیل فرجِ آل اللہ کیلئے باری باری دعاگو مصلے پر موجود رہتے ہیں، علاوہ ازیں سال میں دو مرتبہ دعائیہ اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں سے پہلا دس روزہ اجتماع 9 ذوالحجہ سے 18 ذوالحجہ تک اور دوسرا چالیس روزہ اجتماع یکم رمضان المبارک سے دس شوال المکرم تک ہوتا ہے، جن میں روزانہ پانچ مرتبہ اجتماعی طور پر تمام شرکاء مل کر گریہ و زاری سے دعائے تعجیل فرج مانگتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار