

Loading content...
اُس وقت ہندوستان میں لکھنؤ اس کا بہت بڑا مرکز تھا، اور وہاں علامہ محمدؐ سبطین سرسوی موجود تھے، پاکستان میں کچھی (یعنی دریائے سندھ کے مشرقی کنارے کا جنوبی پنجاب کا علاقہ) عزاداری کے حوالے سے زمانۂ قدیم سے لے کر آج تک مشہور چلا آ رہا ہے اور پاکستان کے تمام نامور ذاکرین عظام کا تعلق کچھی ہی سے رہا ہے جن میں سید امام علیؐ شاہ صاحب، سید کرم حسینؐ شاہ صاحب، مولوی نذر حسینؐ ترک، غمگین پٹھان، سائیں سید علیؐ شاہ صاحب، سید گانموں شاہ واصف، سید آغا حسینؐ شاہ صاحب، سید فضل حسینؐ شاہ صاحب، جناب احمدؐ بخش بھٹی صاحب اور سید امیر حسینؐ شاہ صاحب قابل ذکر ہیں… بھکر کے علاقہ میں آغا فیملی عزاداری کے حوالے سے جانی پہچانی جاتی تھی اور شیعہ قوم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی کیونکہ پہلے لکھنؤ اور بعد ازاں بھکر کے نواح میں بستی ڈھانڈلہ میں عزاداری کے قیام کیلئے جو محاذ قائم ہوئے تھے ان دونوں جگہوں پر آغا شرف حسینؐ شاہ صاحب اور ان کے فرزندان کا کردار ناقابل فراموش ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار