

Loading content...
بعد ازاں عزاداری کی بقا کیلئے ہر دور کے مومنین نے ہر قسمی قربانیاں دے کراس کی تائید و حمایت میں کوئی کسر باقی نہ رکھی،مجالس عزا کے انعقاد میں جہاں بھی یزیدیوں نے معمولی سی رُکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو شیعانِ حیدرِ کرار علیہ الصلواة والسلام نے مالی اور جانی قربانیاں دے کر عزادری کا قیام کیا، حتیٰ کہ ناموس قربان کرنے سے بھی دریغ نہ کیا اور اپنے وسائل سے بڑھ کر خرچ کر کے عزاداری کی بقا کو دائمی اور ابدی زندگی عطا کی۔ اور حقیقت یہ ہے کہ آج کے اس مذہبی آزادی کے دور کے شیعہ اُن محسنین کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے کہ جن کی محنت شاقہ کی بدولت ہمارے لئے عزاداری کا قیام ممکن ہوا اور جن لوگوں نے ہمیں یہ شعور عطا کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار