

Loading content...
سن 260 ہجری میں مطلع ولایت کے گیارہویں آفتابِ عالم تاب اور دستارِ نبوت کے وارثِ حقیقی مولا امام حسن عسکری علیہ الصلواة والسلام کی شہادت کے بعد ہمارے زمانہ کے پاک امام ، ہادیئِ دوراں، منتقم آلِ محمدؐ علیہم الصلواة والسلام، مولا صاحب العصر والزمان عجل اللہ فرجہ الشریف نے دین خدا کی بقا اور سلامتی کیلئے مصلحتاً غیبت اختیار فرمائی جو تاحال جاری ہے، مگر اُس پاک ذات عجل اللہ فرجہ الشریف نے خصوصی شفقت اور کرم فرماتے ہوئے سلسلہئِ ہدایت کو کبھی بھی موقوف نہیں ہونے دیا اور جس طرح سورج بادلوں کی اوٹ میں رہتے ہوئے بھی اپنی روشنی بکھیرتا رہتا ہے بعینہ اسی طرح اِس شمس امامت عجل اللہ فرجہ الشریفنے بھی اپنے چاہنے والوں کو کبھی اپنے فیوضات و برکات سے محروم نہیں کیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار