

Loading content...
کا عملی مظاہرہ اتنے وسیع پیمانے پر ہوا کہ مسلمانوں کی اکثریت طاغوتی قوتوں کے چنگل میں پھنس گئی، اسلامی معیار ایک دم بدل گئے، حق کو باطل اور باطل کو حق بنا دیا گیا،سیاہ رات کو دن قرار دے دیا گیا، جہالت کو علم کہا جانے لگا، وراثانِ علم اِلٰہی کے زبان و بیان پر پابندیاں عائد کر کے انہیں گھروں میں عملاً نظر بند کر دیا گیا، اپنے کردار کی پردہ پوشی کی خاطر زیادہ تر لوگوں کو نفاذِ اسلام کے نام پر جنگوں میں الجھا دیا گیا، جس کا نتیجہ شہنشاہِ معظم مولا امیر المومنین علیہ الصلواة والسلام اور حامل حلم اِلٰہی مولاامام حسن مجتبیٰ علیہ الصلواة والسلام کی شہادت کی صورت میں سامنے آیا اور شہنشاہِ معظم سرکار رسالت مآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پردہ فرمانے کے پچاس 50 سال بعد اِس طاغوتی فتنہئِ عظیم کے ثمرات یزیدیت کی صورت میں عیاں ہوئے، اور وہ تمام کام جو یزید ملعون کے آباء و اجداد کرنا چاہتے تھے مگر مسلمانوں کی لعنت ملامت کے ڈر سے نہ کر سکے، اِس ملعونِ ازل نے اعلانیہ کرنا شروع کر دیئے جس کی تفصیل تقریباً ہر شخص جانتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار