

Loading content...
بے دین لوگوں کو دین خداوندی سے روشناس کرایا، بے شعور لوگوں کو شعورِ علم اِلٰہی عطا فرمایا، بے ہودہ گو اور لغو گو آدمیوں کو قاریئِ قرآن حکیم بنا دیا، بت پرست لوگوں کو ایک خدا کا عابد اور زاہد شب زندہ دار بنا کر کعبة اللہ کے سامنے سر بہ سجود ہونے پر مجبور کر دیا، اعلیٰ انسانی اقدار کو متعارف کراتے ہوئے بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دینے والے لوگوں کو ماں بہن اور بیٹی کی عزت و عظمت بتائی اور مستورات کے گرد تقدس اور پاکیزگی کی ایسی محکم فصیل قائم فرمائی کہ جو قیامت تک باقی رہے گی، آقا اور غلام کے فرق کو ختم کرتے ہوئے سب سے پہلے انسان کی شخصی آزادی کا پرچم بلند فرمایا… اب اگر میں اُس پاک ذاتِ اِلٰہی صفات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے احسانات شمار کرنے لگوں تو کم از کم میری عقل نہ تو ان کا احاطہ کر سکتی ہے اور نہ ہی انہیں شمار کرنا کسی انسان کے بس کا روگ ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار