

Loading content...
سن 571 عیسوی میں اُس رحیم و کریم ذاتِ واجب الوجود نے اپنی پیدا کردہ مخلوق پر رحمت واسعہ کی انتہا فرماتے ہوئے ہمیں رحمت للعالمین اور شفیع المذنبین کی شکل میں اپنی ذات کا مظہر کامل و اکمل عطا فرمایایعنی شہنشاہِ معظم، ہادیئِ مطلق، سرتاجِ انبیاء و مرسلین، کائنات کی رحمت ازلی، لاکھوں والدین سے زیادہ شفیق و مشفق ذات، وارثِ ھل اتیٰ پاک محمدؐ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اِس دنیا میں ظہورِ اجلال ہوا، میرے اُستادِ گرامی القدر اکثر فرمایا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے نورِ ذات و صفات کیلئے سب سے بڑی اذیت جامہئِ انسانیت میں تشریف لانا ہے کہ جو اِن پاک ذواتِ متعالیات علیہم الصلواة والسلام نے مخلوق کی بھلائی اور ہدایت کیلئے برداشت کی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار