

Loading content...
مکہ مکرمہ کے شمالی طرف چند میل کے فاصلہ پر پہاڑوں کے درمیان ایک وادی ہے جس کا پرانا نام شعب ابو طالب علیہ الصلواة والسلام تھا اور آج اسے شعب علیؐ علیہ الصلواة والسلام کہتے ہیں، رات کا وقت ہے، اس شعب میں ایک خستہ مکان ہے، اس مکان کے اندر ایک مسند ہے جس پر قصر اخضر کی شاہانہ فضا میں پلی ہوئی شہزادیؐ ایک بوسیدہ رِدا اوڑھ کر آرام فرما ہیں، مگر آج نہ شاہی ہے، نہ شاہی محل ہے، نہ آرام دہ بستر ہے، نہ کا فوری شمع، اور نہ ہی چاندی یا سونے کے شمع دان ہیں، ایک چھوٹا سا مٹی کا چراغ روشن ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار