

Loading content...
جناب سیدالعرب علیہ الصلواة والسلام کے وصال وارتحال سے تقریباً چھ ماہ بعد یعنی10 رمضان 9 سن بعثت میں جناب ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کا وصال ہوا۔ اس سال یعنی بعثت کے نویں سال کو شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عام الحزن یعنی دکھوں کا سال قرار دیا، بعض روایات میں ہے کہ 10 رجب 9 سن بعثت کو سید العرب علیہ الصلواة والسلام کا وصال وارتحال ہوا،ا ور تین ماہ بعد جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کا وصال الیٰ اللہ ہوا، اس کے بعد ایک سال تک سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تبلیغی امور میں زیادہ سرگرم نہیں رہے اور ان کی سرگرمیاں مکہ کے نواح تک محدود رہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار