

Loading content...
سن 8 بعثت ذوالحجہ کامہینہ تھا، اس مہینہ میں کفار حج کرتے تھے اور اسے امن کا مہینہ کہا جاتا تھا، ہر ایک اپنے دشمنوں سے بے خوف ہو کر باہر آجاتا تھا، اس مہینہ میں حرم کعبہ میں بہت بڑا اجتماع ہوتا تھا، اس موقع پر سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سید العرب جناب ابو طالب علیہ الصلواة والسلام سے فرمایا کہ آپ جا کر کفار مکہ سے گفتگو کریں اور ان کو بتائیں کہ تم لوگوں نے جو معاہدہ لکھ کر کعبہ پر آویزاں کیا تھا اس پر اللہ جل جلالہ نے دیمک کو مسلط فرمایا دیا ہے، اور سوائے سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام اور اللہ کے نام کے باقی سارے معاہدہ کو دیمک کھا چکی ہے اور یہ ہماری صداقت کا ثبوت ہے۔ یہ سب کچھ دکھایا گیا مگر کفار مکہ نے اپنا رویہ نہیں بدلا، اس واقعہ کے تین ماہ بعد یعنی 26 ربیع الاول9 بعثت کو سید العرب جناب ابو طالب علیہ الصلواة والسلام کا وصال الیٰ اللہ ہوا، اور شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنے شفیق چچا کی شفقت اور سرپرستی سے ظاہراً محروم ہونا پڑا، یہ صدمہ انتہائی اذیت ناک تھا اور ان مشکل حالات میں تو یہ صدمہ ناقابل برداشت بھی تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار