

Loading content...
یہ بھی عجیب بات ہے کہ ان تین سالوں میں صحابہ کرام میں سے کسی نے بھی جناب سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدد نہیں کی، حالانکہ اس وقت خلفائے ثلاثہ اور عشرہ مبشرہ والے سارے اصحاب کلمہ پڑھ چکے تھے، مگر کفار کے معاہدہ کو انہوں نے توڑنے کی کوشش نہیں کی اور کسی نے بھی کوئی چیز شعب میں نہیں بھجوائی، حالانکہ فاقوں کی وجہ سے جب بنی ہاشمؐ علیہم الصلواة والسلام کے معصوم بچے روتے تھے تو شعب سے باہر تک ان کے رونے کی آوازیں جاتی تھیں، مگر نہ کلمہ پڑھنے والوں نے کوئی مدد کی اور نہ ہی دشمنوں نے۔ اس دوران کفار و مشرکین مکہ کی ناکہ بندی اتنی شدید تھی کہ جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے ایک بھتیجے یعنی حکیم بن حزام نے اپنے غلام کے ہاتھ کچھ گندم چھپا کر بھجوائی مگر راستے میں ابو جہل ملعون نے دیکھ لیا، اس نے غلام کو کہا کہ یہ گندم مجھے دے دو مگر اس نے انکار کیا، یہ چھینا جھپٹی ہو رہی تھی کہ اس وقت ابو البختری نے آکر تفصیل پوچھی، غلام نے ساری بات کھول کر بیان کی یہ سن کر ابو البختری نے ابو جہل ملعون کو کہا کہ اس بات کو تم چھوڑو، اگر ایک بھتیجا اپنی پاک پھوپھیؐ کیلئے کچھ بھیجتا ہے تو کیا ہرج ہے ؟ ہشام بن عمرو کے بارے میں بھی روایت ہے کہ وہ بھی کبھی کبھی کچھ غلہ چوری چھپے بھجوا دیتا تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار