

Loading content...
انہوں نے فوراً ہجرت کا پروگرام بنایا اور مکہ سے شمال کی طرف پہاڑوں کی درمیانی وادی میں ان کی ایک جاگیر تھی جسے شعب ابو طالب علیہ الصلواة والسلام کہا جاتا تھا یہاں آکر رہائش پذیر ہو گئے تاکہ سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بھر پور حفاظت کی جا سکے، یہاں تین سال کے عرصہ میں سید العرب علیہ الصلواة والسلام نے سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بھر پور حفاظت کی اور اکثر رات کو شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بستر پر اپنے بیٹوں میں سے کسی کو سلا دیتے تھے تاکہ اگر کفار مکہ حملہ کر بھی دیں تو ہمارا اپنا بیٹا شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر فدا ہوجائے، یہ اسی تربیت کا نتیجہ تھا کہ شب ہجرت امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام تلواروں کی چھاؤں میں سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بستر پر سو گئے تھے، ان تین سالوں میں نہ کسی طرف سے کسی کوآنے دیا گیا اور نہ کسی کو مدد کرنے کی اجازت ملی، یہ تین سال انتہائی دکھ اور ظاہراً فاقوں کے سال تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار