

Loading content...
دوسری روایت جس کے زیادہ تر راویان عامة میں سے ہیں یہ ہے کہ سیدالعرب جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام نے سرکار خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فرمایا کہ بیٹا! یہ کفارِ مکہ کہتے ہیں کہ آپ اِس دین جدید کی تبلیغ نہ فرمائیں تو جناب سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب میں فرمایا کہ یہ لوگ ہمارے ایک ہاتھ پر سورج اور دوسرے پر چاند رکھ دیں، ہم پھر بھی اپنے دین سے دست بردار نہیں ہوسکتے، اس کے بعد سید العرب والعجم جناب ابو طالب علیہ الصلواة والسلام نے کفار ومشرکین کے وفد سے فرمایا تھا کہ ہمارا لعل اپنے دین سے دست کش نہیں ہوسکتا اور ہم ان کی نصرت و حفاظت سے دست بردار نہیں ہوسکتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار