

Loading content...
میں جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے حالات زندگی کے بارے میں عرض کر رہا تھا کہ بعثت سے پہلے جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کی ظاہری حیات طیبہ بڑی شاہانہ رہی تھی، بعثت کے بعد حالات نے یکدم پلٹا کھایا اور سارا عرب شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دشمن ہو گیا، بعثت کے بعد اولین چھ سال مصائب و تکالیف کے سال تھے، کفارِ مکہ کی طرف سے شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسلسل اذیتوں کاسامنا رہا، کبھی کفار ومشرکین بچوں کو سکھا کر بھیجتے کہ جاکر شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سنگ باری کرو، کبھی گلی کوچوں سے گزرتے وقت اوپر سے کوڑا کرکٹ الٹا دیا جاتا تھا، مگر رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ صبر کا مظاہرہ فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار