

Loading content...
دوستو ! اگر ہم ظاہری حیات طیبہ کے مطابق معراجوں کی اوسط نکالیں تو تقریباً دو معراج فی سال بنتے ہیں، اس لئے لفظ معراج سے سال کا تعین کرنا درست نہیں ہے، علامہ مجلسی نے جو روایت لکھی ہے وہ قرین عقل ہے یعنی معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی دنیا میں آمد بعثت سے پانچ سال قبل ہوئی، اگر ہم معظمہ کونینؐ صلواة اللہ علیہا کی شادی خانہ آبادی کا سن دیکھتے ہیں تو وہ ہجرت کاسال ہے، اگر ہم 7بعثت کو ظہور تسلیم کریں تو عقد کے وقت ظاہری سن مبارک 7 سال7 ماہ بنتا ہے، یہ سن عرب میں کبھی بھی شادی کی عمر تصور نہیں ہوتی تھی، یہ روایت شاید تاریخ گھڑنے والے لوگوں نے کسی دوسری لڑکی کی شادی کو سات سال میں ثابت کرنے کی خاطر لکھی ہو مگر وہ بھی جھوٹ تھا اور یہ بھی درست نہیں ہے، بلکہ علامہ مجلسی کی روایت کے مطابق معظمہ بی بیؐ صلواة اللہ علیہا کا ظہور بعثت نبوی سے 5 سال پہلے 20جمادی الثانی بروز جمعہ صحیح ہے، اس تاریخ کے مطابق شادی کے وقت سن مبارک انیس 19 سال تھا، جو روایت اور درایت دونوں لحاظ سے درست نظر آتا ہے، اس وقت امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کا ظاہری سن مبارک چوبیس سال تھا، ایک امکان یہ بھی ہے کہ جناب سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلسلہ ٔ معراج پہلے سے جاری ہو اور بعثت سے پانچ سال قبل کے معراج سے ایک سال بعد ظاہراً ظہور اجلال لکھا گیا ہو، ہم نے تو روایات کی بیساکھیوں پر چلنا ہوتا ہے، اصل حقیقت مالک ذات بہتر جانتے ہیں اس لئے میں کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار