

Loading content...
سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معراج پر جانے کا واقعہ کوئی ایک مرتبہ کا نہیں ہے ایک مرتبہ معراج پر جانے والی موافقت کوئی نہیں کرتا کیونکہ کشاف اسرار وحقائق امام صادق علیہ الصلواة والسلام سے روایت ہے کہ سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو 120 مرتبہ عرش پر بلایا گیا اور ہر مرتبہ اللہ جل جلالہ نے اپنے پاک حبیبؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو امیر کائناتعلیہ الصلواة والسلام کی ولایت کی تاکید فرمائی، ساتھ ہی سب آئمہ معصومین علیہم الصلواة والسلام کی ولایت کی تاکید فرمائی اوربہت سے فرائض کے بارے میں بتایا۔ یعنی یہ بات ثابت ہو گئی کہ معراج صرف ایک مرتبہ کا نہیں ہے پھر معظمہ کونین صلواة اللہ علیہا کی دنیا میں تشریف آوری کی تاریخ اور سن کا معراج سے استدلال درست ثابت نہیں ہوتا کیونکہ پتہ نہیں وہ کون سے سال کی معراج کا ذکر ہے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار