

Loading content...
اکثر صاحبان نے بعثت کے پانچویں یا ساتویں سال دنیا میں آپ کی آمد لکھی ہے اور اس کے ثبوت کیلئے وہ لکھتے ہیں کہ شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بعثت کے چھٹے سال معراج ہوئی اور معراج کے ایک سال بعد معظمہ بی بیؐ صلواة اللہ علیہا کی ظاہراً دنیا میں آمد ہوئی، معراج کے موقع پر سیب جنت یا رطب جنت یا جام شیریں پیش ہوا تھا جو ایک وسیلۂ ظہور قرار پایا تھا، مگر صاحب بیت الاحزان جناب شیخ عباس قمی لکھتے ہیں کہ معراج کے سن سے ولادت پاک کے سن پر استدلال درست نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار