

Loading content...
سب زائرین جانتے ہیں کہ پاک خیام سے تل عالیہ صلواة اللہ علیہا کافی فاصلہ پر ہے، مقتل گاہ سے یہ مقام ستر قدم کے فاصلہ پر ہے، حالانکہ شریعت کا حکم ہے کہ وصیت عام مومن کی ہی کیوں نہ ہو اُسے پورا کرنا واجب ہوتا ہے، چہ جائیکہ امام وقت علیہ الصلواة والسلام کی وصیت ہو۔ جس وقت امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے آخری نماز شروع کی، پاک معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا نے قنات کو حکم دیا کہ ہم نے بھائی کی وصیت پر بھی عمل کرنا ہے کہ حدودِ پردہ کو عبور کرتے ہوئے میدان میں نہیں جانا ہے، یہ ہم پر واجب نہیں بلکہ اوجب ہے کیونکہ حکم امام ہے، اور اپنے پاک بھائی کا آخری سجدہ بھی ضرور دیکھنا ہے، اس لئے ہم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ ہم مقتل گاہ کی طرف چلتے ہیں جب تک ہم چلتے رہیں تم نے ہمارے آگے قائم رہنا ہے، کیونکہ ہم نے قنات کو عبور نہیں کرنا ہے، یہ فرما کر پاک معظمہ مخدومہ صلواة اللہ علیہا نے قدم آگے بڑھایا، تطہیر کی قنات بھی آگے کی طرف چلی، اس طرح اس قنات کے اندر رہتے ہوئے پاک بھائی کی مقتل گاہ کے قریب پہنچ گئیں، جس وقت پاک مستورات قریب پہنچے تو اس وقت امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے آخری سجدہ دیا، ظالم نے ضربیں لگانا شروع کیں تو پاک معظمہ بی بیؐ صلواة اللہ علیہا کا بین آیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار