

Loading content...
جس وقت امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے اپنی آخری نماز کی تکبیرة الاحرام کہی، انہوں نے فرمایا اللہ اکبر یہ آواز صرف لشکر شام و کوفہ نے نہیں سنی بلکہ اس کی گونج پورے عالم امکان میں گونجی، ارواح انبیاء و رسل علیہم السلام، ملکوت و کروبیاں، ارواحِ مومنین سب تک پہنچی یعنی ہر ایک نے یا ہر کسی نے یہ آواز سنی، سارے امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کا آخری سجدہ دیکھنے کیلئے جمع ہو گئے، ادھر یہی آواز پاک ہمشیر صلواة اللہ علیہا نے بھی اپنے خیمہ میں سنی، وہ اسی آواز کی منتظر تھیں، انہوں نے اپنی پاک بہنوںؐ سے فرمایا دعا کریں، میرا بھائی اب آخری سجدہ دینے والا ہے، اس وقت امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام کے چاروں طرف معصومین علیہم الصلواة والسلام موجود تھے، کسی طرف سے پاک نانا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قریب آگئے، کسی طرف سے پاک باباؐ قریب آگئے، پاک اماں صلواة اللہ علیہا بیٹے کا سر جھولی میں لینے کیلئے آ گئیں، سبھی پیارے جمع ہو گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار