

Loading content...
امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام نے جا کر دروازہ پر دق الباب کیا، جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے آواز پہچانی تو فوراً دروازہ پر تشریف لے آئیں اور آ کر پوچھا کون ہیں ؟ امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام نے آگاہ فرمایا، انہوں نے فوراً سوال کیا کہ ہمارے سرتاج کی کوئی خبر ؟ وہ تو روزہ سے تھے اور امت کی ہدایت کیلئے تشریف لے گئے تھے، وہ خیریت سے تو ہیں؟ امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام نے فرمایا کہ ہمیں صرف اتنا علم ہے کہ کچھ وقت پہلے وہ ہزاروں دشمنوں میں گھرے ہوئے تھے، لوگوں کے ہاتھوں میں لاٹھیاں اور پتھر تھے، ان کی پیشانی زخمی تھی، عمامہ چاک کر کے انہوں نے پیشانی پر پٹی باندھی ہوئی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار