

Loading content...
اس کے بعد مقام مروہ پر تشریف لے گئے اور وہاں جا کر بھی انہوں نے تین مرتبہ یہی منادی فرمائی، ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع تھے جو وہاں بت پرستی کرنے میں مصروف تھے، جس وقت سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آواز دی تو سارے بت سجدے میں گر گئے، اس مجمع میں ابو جہل بن ہشام ملعون بھی موجود تھا، اس ملعون نے سب سے پہلے جسارت کی، زمین سے ایک خلافِ شان تحفہ اُٹھایا اور اللہ کے پاک حبیبؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی کو نشانہ بنایا، جسے اللہ کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے محبوب حقیقی کا تحفہ سمجھ کر پیشانی پر قبول کیا، جس کے ساتھ ہی جبین مبین سے خون جاری ہوا، اللہ کی رحمت ازلی نے فوراً عمامہ چاک کر کے زخم پر باندھا اور زمین پر تشریف فرما ہوگئے، ادھر ابو جہل ملعون نے سب کفار کو کہا کہ اب موقع ہے اللہ کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہید کردیں، ظالمین مکہ کا ہجوم ہاتھوں میں لاٹھیاں اور پتھر اُٹھا کر حملہ آور ہوا، اللہ کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعا کرنا شروع کی، اس وقت جناب جبرئیل نے آکر دیکھا کہ سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زمین کو زینت بخشی ہوتی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار