

Loading content...
جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا صرف عالم اسلام کی محسنہ نہیں بلکہ پورے عرب کی محسنہ تھیں، پورے عرب میں کوئی ایک فرد بھی ایسا نہ تھا جو ان کے احسانات کی چٹان تلے دبا ہوا نہ ہو، ظہورِ اسلام کے بعد جہاں سید العرب جناب ابو طالب علیہ الصلواة والسلام کا جاہ جلال و عزت ووقار سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت کر رہا تھا وہاں جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کی عظمت کی فصیل بھی نبوت و رسالت کے تحفظ کیلئے سینہ تان کر کھڑی ہوئی تھی، صرف اتنا ہی نہیں کہ انہوں نے مالی طور پر اللہ جل جلالہ کے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت فرمائی بلکہ ظاہری طور پر محلات کی پر آسائش فضا میں پروان چڑھنے والی شہزادی ہونے کے باوجود انہوں نے شہنشاہِ انبیاء کی حفاظت کی خاطر ظاہر ی اور جسمانی صعوبات بھی برداشت کیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار