

Loading content...
صاحب تفسیر کبیر جناب فخر الدین رازی لکھتے ہیں کہ ایک دن سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھر میں داخل ہوئے تو جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے ان کے رُخ انور پر اُداسی کے آثار دیکھے، قریب آکر عرض کیا خالق آپ کو کبھی غمزدہ نہ کرے، آج خیریت تو ہے آپ اُداس نظر آتے ہیں ؟ اللہ کے پاک حبیبؐ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مکہ میں قحط پڑ گیا ہے، مخلوقِ خدا جاں بہ لب ہو تو اللہ کی رحمت ازلی کس طرح یہ درد محسوس نہ کرے، ہم چاہتے ہیں کہ ان پر مال صرف کیا جائے اور ان کو بچایا جائے مگر ہمارے پاس جتنا مال ہے وہ آپ کی امانت ہے، اس کا خرچ کرنا مناسب نہیں ہے، یہ سن کر جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے فوراً بہت سے لوگوں کو جمع فرمایا، ان میں خلیفہ اول بھی موجود تھا، ان کے سامنے غلاموں اور کنیزوں کو حکم فرمایا کہ ہمارے خزانے میں جتنا بھی مال موجود ہے، فوراً سامنے لے آؤ، کافی دیر تک غلام اور کنیزیں سونے کے دینار اور اشرفیاں اُٹھا کر لاتے رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار