

Loading content...
دوستو ! … یہاں میں یہ عرض نہیں کر سکتا کہ نماز کے روز اول قبلہ کون سا تھا کیوں کہ بعض کی رائے ہے کہ سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابتدائی نمازیں کعبہ کی طرف رُخ کر کے پڑھیں پھر بیت المقدس کی طرف رُخ کرنے کا حکم ہوا، پھر کعبہ کی طرف رُخ کر کے نماز پڑھی گئی، بعض کا یہ خیال ہے کہ پہلی نمازیں بھی بیت المقدس کی طرف رُخ کر کے پڑھی گئیں، پھر تحویل کعبہ کا حکم ہوا تو کعبہ کی طرف رُخ کیا گیااور اس نماز کو ذوالقبلتین کہا جاتا ہے، کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اگر بیت المقدس کی طرف منہ کر کے اولین نمازیں ادا کرنا تھیں تو حرم کعبہ میں آنے کیا ضرورت تھی ؟ کیونکہ اس دور میں جو یہودی مکہ میں رہتے تھے وہ اپنی نمازیں بیت المقدس کی طرف منہ کر کے پڑھتے تھے اس لئے وہ حرم کعبہ میں آتے ہی نہیں تھے، اگر سروؐر کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حرم کعبہ میں تشریف لے آئے تو نمازیں بھی کعبہ کی طرف رُخ کر کے پڑھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار