

Loading content...
میں ظہورِ اسلام کے واقعات بیان نہیں کر سکتا کیونکہ یہ موضوع اتنا وسیع ہے کہ اس پر لاکھوں کتابیں لکھی جا چکی ہیں مگر آج بھی یہ موضوع کسی نہ کسی پہلو سے تشنہ نظر آتا ہے، میں فقط اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ اعلان نبوت ہو گیا، روزِ اول سے امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام اور جناب ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا ظاہری طور پر سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ رہے، باطناً تو ازل سے تھے ہی، جس وقت سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حرم کعبہ میں نماز پڑھنے کا حکم ہوا تو یہاں آ کر سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نمازیں ادا فرمائیں، امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام اور جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے علاوہ ظاہری طور کوئی بھی ان کی نمازِ باجماعت میں شریک نہیں ہوتا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار