

Loading content...
میرا دل مانتا ہے کہ جس وقت معظمہ بی بیؐ پاک والدہ کو اپنے دکھ درد سنائیں گی تو اس وقت شہزادہ علی اصغر علیہ الصلواة والسلام کی پاک مادرِ گرامی صلواة اللہ علیہا اپنے کمسن لعل کو اُٹھا کر محسنہ ٔ اسلام معظمہ بی بیؐ صلواة اللہ علیہا کے سامنے آ جائیں گی اور رو کر اپنے بیٹے کو ان کی جھولی میں ڈال کر عرض کریں گی کہ یہ وہ معصوم ہے جس نے ماں کی جھولی کو صرف چھ ماہ زینت دی مگر کربلا کے میدان کی بادِ سموم نے اس معصوم غنچے کو مرجھا دیا، میرا دل کہتا ہے کہ جس وقت شہزادہ علی اصغر علیہ الصلواة والسلام کی پاک ماں کا ہاتھ معصوم لعل آ کر پکڑے گا تو پاک معظمہ بی بیؐ صلواة اللہ علیہا کو کربلا کا میدان ضرور یاد آ جائے گا، جلدی سے لعل کو اُٹھا کر سینہ سے لگا کر کبھی معصوم کی پیاس یاد کر کے ہونٹوں کو بوسے دیں گی، کبھی گلے کا زخم یا د کرکے معصوم کے گلے پر بوسے دیں گی معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کی پاک بہومحسنہئِ اسلام معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا سے رو کر فرمائیں گی آ پ کا یہ لعل ہمیشہ سلامت رہے جب دنیا سے چلا تو تین دن کا پیاسہ نہ تھا آپ کا لعل جب دنیا سے چلا تھا تو ان کا گلا تو زخمی نہ تھا، انہوں نے کبھی آپ کو ماں کہہ کر پکارا تو ہو گا، میرے دل میں تو یہ حسرت بھی رہ گئی کہ میرا لعل کبھی مجھے ماں کہہ کر بلائے گا، یہ حسرت پوری ہونے سے پہلے امت نے میرا لعل مجھ سے جدا کر دیا، مجھے وہ وقت نہیں بھولتا کہ دسویں محرم کی رات تھی، اس معصوم کی معصومہ بہن کی جھولی تھی، میرا معصوم بہت پیاسہ تھا، پاک ہمشیر کے سامنے میرا یہ لخت جگر نئے انداز سے پیاس کا اظہار کرتا تھا، معصوؐمہ رو کر عرض کرتی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار