

Loading content...
جناب شہزادہ قاؐسم علیہ الصلواة والسلام کے ساتھ فدک کی مالک معظمہ بی بیؐ صلواة اللہ علیہا کے لعل جناب محسن علیہ الصلواة والسلام بھی اپنے ماموں کے شانہ کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی پاک والدہ ماجدہ صلواة اللہ علیہا کے انتظار میں ہوں گے، شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلواة والسلام بھی جنت کے دروازہ پر اپنی پاک ماں کے انتظار میں ہوں گے، میرا دل مانتا ہے کہ جب فدک کی مالک مخدومہؐ صلواة اللہ علیہا اپنی پاک ماں صلواة اللہ علیہا کے ساتھ اپنی سب بہو بیٹیوں کو ساتھ لے کر جنت کے دروازہ پر تشریف لائیں گی تو اس وقت اور بھی بہت سے معصوم اپنی اپنی ماؤں کے انتظار میں وہاں موجود ہوں گے، اس وقت جنت کا دروازہ ایک مقام عزا بن جائے گا، ہر معظمہ بی بیؐ اپنے اپنے لعل کو اُٹھا کر محسنہئِ اسلام معظمہ بی بی صلواة اللہ علیہا کے پاس آ جائے گی، ان کو آکر اپنا لخت جگر بھی دکھائے گی اور درد بھی سنائے گی، فدک کی مالک معظمہ بی بی محسن لعل علیہ الصلواة والسلام کو اُٹھا کر اپنے سینہ سے لگا کر پاک ماں سے فرمائیں گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار