

Loading content...
یعنی اللہ کائنات کو رزق عطا فرماتا ہے مگر تقسیم ہم کرتے ہیں، یہ تو دشمن سے فرمایا گیا تھا شیعہ عقیدہ تو یہ ہے کہ تخلیق رزق سے لے کر عطائے رزق تک سارے کام یہ خود کرتے ہیں، تقسیم کرنا فرشتوں کا کام ہے کیونکہ وہ خادم ہیں، اور امام وقت ناظم کائنات ہوتا ہے، ہم ان مصنفین کو کیا کہہ سکتے ہیں جنہوں نے یہ لکھا ہے کہ سید العرب و العجم جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام نعوذ باللہ انتہائی غریب تھے اور کثیر العیال بھی تھے، ان کی غربت کا ذکر میں اپنی پہلی مجلس میں کر چکا ہوں یہاں اعادہ نہیں کرنا چاہتا، صرف اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کو بچپن میں جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کی آغوش میں صرف اس لئے سونپا گیا تھا کہ وہ اپنے لعل کی جدائی میں غمگین رہتی تھیں، ایک وجہ ایسی ہے جو میرے ذہن میں آتی ہے اور اسے کسی کتا ب والے نے نہیں لکھا شاعر ہونے کے حوالے سے صنعت حسن تعلیل کے انداز میں عرض کر رہا ہوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار