

Loading content...
یہی کیفیت جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کی بھی تھی، دن رات آنکھوں سے آنسو جاری رہتے تھے، دو دن بعد جناب امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کی والدہ پاک اپنی پاک بہو کے گھر آئیں، ان کی جھولی میں امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام تھے، انہوں نے آ کر دیکھا کہ جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا اپنے لخت جگر کو یاد فرما کر گریہ فرما رہی تھیں، امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کی والدہ پاک صلواة اللہ علیہا نے آ کر اپنا معصوم ان کی جھولی میں پیش کیا اور فرمایا کہ میری پاک بہو آپ ذرا اس لعل کو دیکھیں، کیا یہ وہی نور نہیں ہے کہ جو پہلے آپ کی جھولی کی زینت تھا، میرا یہ چاند آج کے بعد آپ کا بیٹا ہو گا، آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہو گا، آپ کے سرتاج کا سہارا ہو گا، ان کا ناصر ہو گا، یہ لعل آیا تو ہمارے گھر میں ہے مگر ہے آ پ کے پاک گھر کا وارث، یہ اپنی امانت سنبھال لیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار