

Loading content...
میں واپس اپنی بات پر آتا ہوں کہ جس وقت شہزادہ جناب قاؐسمعلیہ الصلواة والسلام کا دنیا سے وصال ہوا تو جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا ہر وقت روتی رہتیں، جس ماں کی جھولی خالی ہو جائے ایک وقت اگر لعل بھول بھی جائے تو دوسرے وقت ضرور یاد آجائے گا، جھولا دیکھے گی لعل یاد آجائے گا، اپنی جھولی دیکھے گی لعل ضرور یاد آ جائے گا، دودھ پلانے کا وقت ہو گا لعل ضرور یاد آجائے گا، ماں بھلانے کی لاکھ کوشش کرے مگر معصوم بچوں کو بھلانا شاید کسی بھی ماں کیلئے ممکن ہی نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار