

Loading content...
تاریخ و سیرت کے ماہرین نے کوئی وجوہات نہیں لکھیں مگر اتنا لکھا ہے کہ دو سال پاک والدہؐ کی آغوش کو زینت دینے کے بعد جناب شہزادہ قاؐسم علیہ الصلواة والسلام نے رحلت فرمائی، میری نظر سے یہ بات نہیں گذری کہ شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پاک لعل کی تجہیز و تکفین کیسے کی؟ جنازہ کیسے پڑھا؟ اس وقت ظاہراً اعلان نبوت نہیں ہوا تھا مگر نبی تو اعلانِ نبوت سے پہلے بھی اپنی شریعت پر کار بند ہوتا ہے یہ معلوم نہیں کہ کیسے غسل و کفن دیا گیا، کیسے لحد تیار ہوئی کیسے جنازہ پڑھا گیا ؟ ایسی کوئی بات میری نظر سے نہیں گزری، مگر ماں سے معصوم لعل کے جدا ہونے کی جو کیفیات ہوتی ہیں ان کا اندازہ تو ہر انسان لگا سکتا ہے، اسی تناظر میں جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے پاک دل کی کیفیت اور درد کو ضرور محسوس کیا جاسکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار