

Loading content...
ان کی پیشین گوئی کے مطابق ٹھیک تیس سال بعد امیر کائنات فخر موجودات علیہ الصلواة والسلام نے کعبہ کو شرف عطا فرمایا، امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کی دنیا میں آمد ہوئی تو ساری کائنات میں ایک جشن کا سماں تھا، میں یہ بھی عرض کر چکا ہوں کہ اس پاک خاندان کی خوشیاں ان کے اصلی وطن یعنی آسمانوں پر منائی جاتی ہیں، یہاں تو ان کا لاکھواں کروڑواں حصہ بھی خوشی نہیں کی جاتی، سید العرب والعجم جناب ابوطالب علیہ الصلواة والسلام کے گھر میں ان دس سالوں میں یہ تیسری بڑی خوشی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار