

Loading content...
اس پر میں پہلے بحث کر چکا ہوں یہاں صرف اتنا بتانا چاہتا ہوں کہ سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سب سے پہلی اولاد جناب قاؐسم علیہ الصلواة والسلام ہیں، جناب قاؐسم علیہ الصلواة والسلام کے ظہور سے دو سال بعد اور ظہور نبوت سے دس سال قبل شہنشاہ معظم امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام نے مکہ میں خانہئِ توحید ( جسے اس وقت کفارِ مکہ نے عالمی بت خانہ بنایا ہوا تھا ) کو قبلہ و کعبہ بنایا اور عین وسط کعبہ میں نزول اجلال فرمایا۔ میں سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ظہور اجلال کے ضمن میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ جس وقت شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں آمد ہوئی تو امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کی والدہ پاک نے آکر لعل کی زیارت کی اور اپنے پاک سرتاج سید العرب والعجم جناب ابو طالب علیہ الصلواة والسلام کو عرض کیا کہ یہ لعل تو ساری کائنات سے منفرد اور حسین ہے، اس وقت انہوں نے جواب میں فرمایا تھا کہ آپ صرف 30 تیس سال انتظار کریں، آپ کی آغوش میں بھی ایسا ہی ایک لعل آئے گا جو اس نورِ اول کا جزو ثانی ہو گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار