

Loading content...
عرب کے خود دار معاشرے میں ایسے شریف اور خود دار لوگوں کی کمی نہ تھی جو سوال کرنے کو موت سے بد تر سمجھتے تھے، صدقہ و خیرات کو قبول کرنا اپنی توہین سمجھتے تھے، ان غیور مفلسین اور حاجت مندوں کی طرف تحفے تحائف کے نام پر عطا و نوازشات کا ایک سلسلہ جاری فرمایا گیا تاکہ کسی قسم کا حاجت مند ان کے فیض سے محروم نہ رہ سکے، مکہ اور نواح مکہ سے لے کر مدینہ تک سب رؤسا، تجار، امیر، غریب، سب کو اس دوران نوازا گیا، مؤرخین لکھتے ہیں کہ یہ لنگر خانہ اور تحفہ تحائف کی تقسیم کا سلسلہ متواتر چھ ماہ تک جاری رہا، ان حقائق کی روشنی میں اب آپ خود اندازہ کریں کہ یہ گھر کتنا امیر و رئیس تھا … ( بحار الانوار کمپانی، ملیکة العرب)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار