

Loading content...
شادی کے موقعہ پر جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا نے اپنے قصر اخضر میں جو دعوت ولیمہ دی تھی اس کے بعد ان کی طرف سے بھی یہ سلسلہ جاری رہا، ولیمہ کی ان دعوتوں کے منتظم اعلیٰ ان کے چچا عمرو ابن اسد تھے، ان دعوتوں کے علاوہ شادی کے بعد بڑے پیمانہ پر لنگر خانے قائم کرنے کا حکم فرمایا گیا، ساری دنیا کو عام لنگر دیا گیا، مکہ سے باہر کے جو غریب مسکین و نادار لوگ تھے یا گداگر و فقراء تھے ان کو مال و زر سے نوازا گیا، سب کو کھانے پینے کی اشیاء بلا روک ٹوک عطا ہوتی رہیں، حتیٰ کہ مکہ سے باہر کے بادیہ نشین لوگوں میں سے بھی کوئی حاجت مند ایسا باقی نہ رہ گیا جو ان کے فیض سے فیض یاب نہ ہوا ہو۔ اسلام کی ہونے والی شہزادی نے دل کھول کر بیوہ عورتوں، یتیموں غریبوں کے گھروں کو ضروریات زندگی کی چیزوں سے بھر دیا … ( ملیکة العرب)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار