

Loading content...
جناب امیر قاؐسم علیہ الصلواة والسلام کی پاک بہنیں پاک بنریؐ کے خیمہ کی طرف روانہ ہوئیں، انہوں نے پاک بنری کے خیمہ میں آکر دیکھا، پاک بنریؐ خیمہ میں سر جھکا کر آہستہ آہستہ رو رہی تھیں، بنرے پاک کی دونوں بہنوں نے آکر بنری پاک کو گلے لگایا اور عرض کیا آپ کا سرتاج ایک لحظہ کا مہمان ہے، اس کے بعد پھر قیامت تک اپنے سرتاج کی زیارت نہ کر سکو گی، اب وقت ہے کہ آ کر سرتاج کا آخری دیدار کر لیں۔ یہ سن کر پاک بنریؐ اُٹھیں، ادھر سب پردہ داران کی نگاہیں پاک بنریؐ کے خیمہ کی طرف لگی ہوئی تھیں، پاک دلہن کو آتے ہوئے دیکھا تو تمام مستورات بنری پاک کو پرسہ دینے کیلئے اُٹھیں، دستور ہے کہ صاحب متام کو پرسہ دینے والے گلے میں بانہیں ڈال کر بین کرتے ہیں، اس دستور کے مطابق پاک مستورات نے باری باری بنری پاک کو گلے لگایا، جس وقت پاک بنرے کی بہنوں نے آکر بیوہ بھاوج کو گلے لگایا تو رو کر بین کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار