

Loading content...
اگر مناسب سمجھیں تو ہمیں اپنے سہاگ کی کوئی نشانی کوئی علامت عطا فرمائیں جو ہم کر دگار وفا علیہ الصلواة والسلام کی اماں پاک کو دکھا سکیں، شہزادہ علیؐ اکبر علیہ الصلواة والسلام کی پاک بہن کو دکھا سکیں، جب پاک شہزادے نے پاک بنری کی بات سنی تو فوراً اپنی آستین کو چاک کیا، آستین کا وہ ٹکڑا پاک بنری کو دے کر فرمایا کہ اپنے سہاگ کی یہی نشانی محفوظ رکھنا، پاک بنریؐ نے عرض کیا کہ اے مولا حسنؐ علیہ الصلواة والسلام کا پیارا شہزادہ! دعا فرمائیں کہ شام کے رذیل لوگ بیشک میرا سارا جہیز لوٹ کر لے جائیں مگر آستین کا یہ ٹکڑا محفوظ رہے کیونکہ میرے سہاگ کی یہی ایک نشانی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار