

Loading content...
اچانک خیمہ کے دروازہ کے باہر سے دشمنوں کی آواز آئی، اے شہنشاہ کربلا علیہ الصلواة والسلام اگر آپ کا کوئی جوان باقی ہے تو بھیجیں، جس وقت پاک شہزادے نے یہ آواز سنی تو بنری پاک کا ہاتھ چھوڑ کر خیمہ سے باہر جانے کا ارادہ کیا، پاک بنریؐ نے پاک بنرے کے دامن کو پکڑ لیا اور عرض کیا اے میرے سرتاج! اب کدھر جاتے ہیں ؟ پاک شہزادی نے ان کی آستین پکڑ کر عرض کیا آپ ہمیں کچھ بتائے بغیر کدھر جانا چاہتے ہیں؟ پاک بنرے نے فرمایا میرا دامن چھوڑ دیں اب شادی اس دن ہوں گی جب حسنؐ کا لعل عجل اللہ فرجہ الشریف تشریف لے آئیں گے، تمام عزیز و اقارب آئیں گے، دلہن پاک نے گریہ کرنا شروع کیا، ان کی آنکھوں سے آنسو رواں تھے، رو کر عرض کیا آپ فرماتے ہیں ہماری خوشیاں آخری زمانہ میں ہوں گی، یہ اس دن ہوں گی جب اس گھر پاک کے پاک منتقم عجل اللہ فرجہ الشریف تشریف لے آئیں گے، مگر آپ جانے سے پہلے یہ تو بتاتے جائیں کہ ہم نے یہ آنے والے دن کیسے گذارنا ہیں ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار