

Loading content...
پہلی مرتبہ جب پاک دُولہا اپنے خیمہ ٔعروسی میں آیا تو پاک پردہ داران کے سامنے یہ رسم اس رنگ میں ادا ہوئی کہ جناب غازؐی پاک علیہ الصلواة والسلام نے جناب امیر قاؐسم علیہ الصلواة والسلام کو آکر مسند پر بٹھایا، امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے دریافت فرمایا کہ کیا میری بیٹی کو دلہن بنایا جا چکا ہے یا نہیں؟ جناب معظمہ عالیہ پاک صلواة اللہ علیہا نے عرض کیا آپ کا انتظار ہے، یہ سنتے ہی امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام پاک دلہن کیلئے سجائے گئے خیمۂ عروسی میں تشریف لے گئے اور اپنی پاک دختر کو وہیں یاد فرمایا، جس وقت وہ دلہن کے روپ میں تشریف لے آئیں، امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے پاک دختر کو بنری بنا ہوا دیکھا تو آنکھوں سے آنسو جاری ہوئے، پیشانی پر بوسہ دے کر فرمایا میری لائق بیٹی! تمہارے بابا کی مجبوریاں ہیں ورنہ ان دکھوں میں آپ کو اس انداز میں دلہن کبھی نہ بناتا، یہ فرما کر پاک شہزادیؐ کا ہاتھ پکڑا، جیسے دلہن کو سہارا دیا جاتا ہے اسی طرح سہارا دے کر خیام سے باہر لے آئے، سب مستورات استقبال کیلئے اُٹھیں، امام مظلوم علیہ الصلواة والسلام نے پاک دلہن کو جناب امیر قاؐسم علیہ الصلواة والسلام کی مسند کے ساتھ بٹھایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار