

Loading content...
کائنات میں صلواة کی گونج پیدا ہوئی، جمادات و نباتات و حیوانات و عالم ملکوت و کروبیاں نے اللہ جل جلالہ سمیت صلوات نچھاور کی، سیدہ اُم امیر المومنین علیہ الصلواة والسلام نے پاک بہو صلواة اللہ علیہا کے رُخ سے گھونگھٹ ہٹایا، پاک دلہن کے روئے انور کے نور متجمل نے جا کر عرش اِلٰہی کو روشن کر کے سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جبین مبین کے نورِ توحید نما کو سلام کیا، اس وقت سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہونٹوں کی مسکراہٹ سے دُرِ دندانِ مبارک ظاہر ہوئے جن کی روشنی سے عالمین منور ہوئے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار