

Loading content...
ساتویں مرتبہ اپنے سرتاج و معراج صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے جلوہ آرائی فرمانے کیلئے پاک دلہن صلواة اللہ علیہا ظاہر ہوئیں تو انہوں نے سفید ریشمی نورارنی عروسی لباس زیب تن فرمایا ہوا تھا جو زرتار کڑھائی کی وجہ سے کافی بھاری اور دبیز تھا۔ وہ عروسی جوڑا دُرہائے عدن، جواہراتِ فردوس، یاقوتِ ارم، الماسانِ نعیم اور زمردانِ خلد کے ساتھ مرصع تھا، اس عروسی جوڑے کے ایک ایک موتی سے نور کی شعائیں نکل نکل کر پاک دُولہا کے رُخِ روشن کا طواف کر رہی تھیں، حوران جنت انگشت بدنداں تھیں، انبیاء و رسل علیہم السلام مبہوت تھے، فرشتے سر بہ سجود تھے، خالق اپنے پاک حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دلہن کے قدم قدم پر صلوات کی ویلیں نچھاور کر رہا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار