

Loading content...
سارے عرب کی امیر زادیوں، شرفا زادیوں اور رئیس زادیوں کی نگاہیں حجلہئِ عروسی کے دروازہ پر لٹکائے ہوئے دل آویز پردے پر لگی ہوئی تھیں کہ کس وقت یہ ہٹتا ہے اور پاک دلہن ظاہر ہوتی ہیں، جیسے جیسے دیر ہوتی گئی سب عورتوں کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہوتی گئیں یعنی سسپنس بڑھتا گیا … کافی دیر بعد حجلہئِ عروسی کا پردہ آہستہ آہستہ ہٹا اور سب سے پہلے پاک دُولہا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پالنے والی والدہ پاک یعنی امیر کائنات علیہ الصلواة والسلام کی والدہ ماجدہ صلواة اللہ علیہا ظاہر ہوئیں کیونکہ آخری مرتبہ انہوں نے اپنی پاک بہو کو سجانے کی حسرت پوری فرمانا تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار