

Loading content...
جس وقت پاک دلہن چھٹی مرتبہ جلوہ نمائی کے بعد اپنے قصر اخضر کے حجلہئِ عروسی میں تشریف لے گئیں تو جناب میسرہ کی زوجہ نے کنیزوں کو حکم دیا کہ تم جلدی جلدی مسند بدلو، اس مرتبہ تخت عروسی پر جو مسند لگائی گئی وہ کوئی زمینی مسند نہیں تھی بلکہ نورانی مسند تھی، جس کا رنگ سفید تھا اور اس پر سب جواہرات بھی سفید تھے، مگر ان میں سے سات رنگوں کی نوری کرنیں نکل رہی تھیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار