

Loading content...
جس وقت پانچویں مرتبہ جلوہ آرائی ہوئی اس کے بعد دلہن پاک اپنی آرائش گاہ میں تشریف لے گئیں، کنیزوں نے جلدی جلدی مسند بدلی، تخت کی چادر بدلی اور ساری آرائش تبدیل کی، جس وقت ہر چیز دوبارہ ایک نئے انداز سے سج گئی تو قصر اخضر کے حجلہئِ عروسی کے سجے ہوئے دروازہ کا پردہ اُٹھا، سب کی نگاہیں دروازہ پر جمی ہوئی تھیں، انہوں نے دیکھا کہ جناب سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک دوسری پھوپھی پاک صلواة اللہ علیہا نے پاک دلہن کو اپنے شانہ کے ساتھ لگایا ہوا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار