

Loading content...
شاہی محل کا صحن عرب کے رؤسا و اشراف کی عورتوں سے بھرا ہوا ہے، ہر غریب امیر عورت اپنے آپ کو سجانے اور نمائش و آرائش پر پوری توانائیاں سرف کر کے آئی ہوئی ہے، ہر عورت زیورات، فاخرہ ملبوسات اور رنگ برنگی پوشاکیں پہن کر آئی ہوئی ہے، انہیں احساس ہے کہ انہوں نے جناب سیدہ ملیکة العرب صلواة اللہ علیہا کے جلوات کی تقریب میں جانا ہے اور وہاں ہر مرتبہ پاک دلہن نے نئے انداز کے عروسی جوڑے اور نئے نئے طلائی و نقرئی زیورات سے اپنے جلوات سے حاضرین کو سرفراز فرمانا ہے، ان سب امیر زادیوں کی نگاہیں حجلہئِ عروسی کے دروازہ پر جمی ہوئی ہیں کہ اب چوتھی مرتبہ پاک دلہن کون سے روپ میں ظہور فرماتی ہیں ؟ ادھر حجلہئِ عروسی کا پردہ اُٹھا، عورتوں کی نبضیں مدھم ہوئیں، سانس سینے میں جامد ہوئے، آنکھیں جھپکنا بھول گئیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار