

Loading content...
دوستو ! دوسری دفعہ کی جلوہ نمائی کے بعد ملکہ عرب و عجم معظمہ بی بیؐصلواة اللہ علیہا کو واپس حجلہئِ عروسی میں لے جایا گیا، یہاں دوبارہ آرائش ہوئی، قریش مکہ و رؤسائے قبائل کی جملہ مستورات انتظار میں تھیں کہ رب جانے اب پاک دلہن کو ن سے روپ میں ظاہر ہوتی ہیں کہ اچانک حجلہئِ عروسی کا دروازہ کھلا، سب عورتوں کی نگاہیں حجلہئِ عروسی کے دروازہ پر جم گئیں، پردہ ہٹا اور تیسری پھوپھی پاک ظاہر ہوئیں، انہوں نے پاک دلہن کو اپنے کاندھے کے ساتھ لگایا ہوا تھا، خراماں خراماں کرسی کے قریب آئیں اور یہاں آ کر پاک دلہن کو بٹھایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار