

Loading content...
اس وقت پاک دلہن کی جبین متین سے نور کی چمک ساطع ہوئی وہ سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی کے نور سے جا ٹکرائی، جس سے سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نورِ ذات اِلٰہی نے تجلی ماری، اس کے ساتھ ہی تمام قندیلوں، شمعوں یا چراغوں کی روشنی معدوم ہو گئی اور سب چیزوں میں پاک دلہن کی جبین مبین اور سروؐرِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیشانی مبارک کے نور کی روشنی جگمگانے لگی، کنیزوں اور قریش مکہ کی شریف زادیوں نے دف اور ڈھولک پر تھاپ لگائی، شہنشاہِ انبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاک پھوپھیؐ نے گھونگھٹ اُٹھاتے ہوئے دف کی لے پر سہرا پڑھا٭
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار